National Electric Power Regulatory Authority

Islamic Republic of Pakistan


Emergency Awareness

آگہی برائے ہنگامی حالت

1.

Never touch or remove anything that comes in contact with power lines. Call Electricity Company for assistance.

اگر بجلی کے تار کے ساتھ کوئی چیزلگ جا ئے تو اسے چھونے یا ہٹانے کی کوشش نہ کریں ۔ فوری طور پر بجلی کمپنی کو اطلاع کریں ۔

2.

If the victim is in contact with an electrical line in case of an electrical accident, do not touch him directly. Switch off or unplug the electrical cable or remove the wire with a dry broom, plastic stick, or wooden piece.

اگر متاثرہ شخص بجلی کے حادثے کی صورت میں بجلی کی لائن سے چمٹا ہے تو اسے براہ راست ہاتھ مت لگائیں ۔ بجلی کو منقطع کر دیں یا بجلی کے تاروں کو خشک جھاڑو، پلاسٹک ، رسی یا لکڑی کی چھڑی سے ہٹائیں ۔

3.

If the clothing of the victim is on fire, extinguish it with a cloth or towel.

اگر متاثرہ شخص کے کپڑوں کو آگ لگ گئی ہے تو اسے کسی کپڑے یا تولیے کے ذریعے بجھائیں۔

4.

After removal of the victim, loosen his tight clothing and allow him to breathe in the fresh air.

متاثرہ شخص کو ہٹانے کے بعد اس کے کپڑوں کو ڈھیلا کریں اور اسے تازہ ہوا میں سانس لینے دیں ۔

5.

Keep a distance of 3 meters (10 feet) from the electric pole during rain.

بارش کے دوران ، بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹی ہوئی تاروں سے (10 فٹ) تین میٹر کا فاصلہ رکھیں ۔

6.

Don’t touch or step in water near a downed power line, assume that the downed power line is live.

اگر بجلی کی تاریں ٹوٹ کر پانی میں گری ہو ئی ہیں تو پانی کو ہاتھ مت لگائیں اور نہ ہی اس میں قدم رکھیں ، یہ سمجھیں کہ اس میں کرنٹ ہے ۔

7.

If electric lines fall down, don’t approach or cross the area, immediately call Electricity Company.

اگر بجلی کی تاریں یا کھمبے ٹوٹ کر گرجاہیں تو ان کے قریب جانے سے اور عبور کرنے سے اجتناب کریں اور فوری طور پر بجلی کمپنی کو اطلاع کریں ۔

8.

An electric shock cause cardiac arrest, internal injuries, and burns. If the victim has fallen down from the electric shock, first check if he is breathing and if his pulse is beating. In case the victim is unconsciousness, provide continuous artificial respiration CPR immediately. Continue until the affected person's breathing is restored, medical help arrives or the doctor at the hospital is reached.

بجلی کا کرنٹ لگنے سے دل کی دھڑکن تھم یا بند ہوجاتی ہے اور جلنے کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی اعضاء کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اگر متاثرہ شخص جھٹکا لگنے سے نیچے گر گیا ہے تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ وہ سانس لے رہا ہے یا نہیں اور اس کی نبض چل رہی ہے یا نہیں۔ بے ہوش ہونے کی صورت میں اسے مسلسل سی پی آر اور مصنوعی تنفس دینے کا عمل فورا شروع کر دیں ۔ جب تک متاثرہ شخص کا سانس بحال نہ ہو جاۓ یا اسپتال میں ڈاکٹر کے پاس نہ پہنچ جائے یہ سلسلہ جاری رکھیں۔

9.

If the affected person is breathing or has regained his breathing, Keep an eye on victim pulse and check his breathing.

اگر متاثرہ شخص سانس لے رہا ہے یا اس کی سانس بحال ہو گئی ہے تو اس کی نبض دیکھتے رہیں اور اس کی سانس کا معائنہ کرتے رہیں۔

10.

Apply bandages to burnt body part or if there is bleeding from wound.

جل جانے والی جگہ یا زخم سے خون بہ رہا ہو توصاف پٹی لگا کر خون روکیں ۔

11.

Do not try to feed anything to the affected person nor apply sand or mud on victim, it is of no use but valuable time will be wasted and the affected person may die due to lack of medical aid. Arrange to get to the hospital as soon as possible.

متاثرہ شخص کو کوئی بھی چیز کھلانے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی اسے مٹی یا ریت میں چھپائیں یا دبائیں ، اس کا کوئ فائدہ نہیں البتا قیمتی وقت ضایع ہوگا اور متاثرہ شخص طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے مر سکتا ہے اس لیے متاثرہ شخص کو جلد ازجلد ہسپتال پہنچانے کا بندوبست کریں ۔